منی پور میں پھر تشدد، دو گروپوں کے درمیان گولی باری کے دوران ایک شخص کی موت

[]

امپھال مغرب ضلع کے میانگ لانگجنگ باشندہ ننگومبم کی گولی لگنے سے موت ہو گئی، تشدد کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس

user

منی پور میں ایک بار پھر فائرنگ اور تشدد کا معاملہ پیش آیا ہے۔ ہفتہ کی صبح دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جس میں ایک شخص کی گولی لگنے سے موت بھی واقع ہو گئی ہے۔ تازہ تصادم کے بعد سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی علی الصبح تقریباً 3.45 بجے لمسانگ پی ایس (کانگپوکپی-امپھال مغرب ضلع کی سرحد) کے تحت عام علاقہ کڈانگ بند میں جنگ زدہ طبقات کے سویم سیوکوں کے درمیان شدید گولی باری ہوئی۔ یہ گولی باری تقریباً نصف گھنٹے تک چلی۔ واقعہ کے دوران میتئی گاؤں کے ایک سویم سیوک کی موت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امپھال مغرب ضلع کے میانگ لانگجنگ باشندہ ننگومبم کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔ اس کے بعد تشدد میں مزید اضافہ اندیشہ ظاہر کیا جانے لگا۔ حالانکہ تشدد پر قابو پانے کے لیے علاقے میں تعینات سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وہ حالات پر نگرانی رکھ رہے ہیں، لیکن علاقے میں کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ میتئی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ 3 مئی کو پہاڑی ضلعوں میں ’آدیواسی اتحاد مارچ‘ کا انعقاد ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی تصادم کا دور شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔ مئی سے اب تک 160 سے زائد لوگوں کی جان جا چکی ہے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *