چیف منسٹر نے ایک اور وعدہ پورا کردیا، حادثہ میں جاں بحق ڈیلیوری بوائے کے خاندان کو 2 لاکھ کا چیک

[]

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے وعدے کے مطابق فوڈ ڈیلیوری بوائے کے افراد خاندان کو 2 لاکھ روپئے مالی امداد فراہم کی۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپئے کا چیک بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خاندان کے حوالے کیا ۔

واضح رہے کہ چیف منسٹر نے کچھ ہی دن قبل اعلان کیا تھا کہ سوئیگی ڈیلیوری بوائزاگرچہ حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں تو اُنہیں حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

چار ماہ قبل ایک سوئیگی ڈیلیوری بوائے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ ڈیلیوری بوائے کے افراد خاندان نے سابقہ حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوسکا تھا۔

چیف منسٹرریونت ریڈی نے اس سوئیگی ڈیلیوری بوائے کے خاندان کی تفصیلات دریافت کرنے کے بعد اُنہیں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپئے مالی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آج متاثرہ سوئیگی بوائے کے افراد خاندان کو سکریٹریٹ طلب کیا گیا اور چیف منسٹر نے خاندان کو 2 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ لواحقین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی مدد پر خوشی کا اظہار کیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *