شادی کے نام پر خاتون کاجنسی استحصال، کانسٹبل کے خلاف مقدمہ درج

[]

حیدرآباد: شادی کے نام پر خاتون کا جنسی استحصال کرتے ہوئے دھوکہ دینے پر ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف شہرحیدرآباد کے رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔یہ کانسٹیبل،گن مین کے طورپر کام کررہا تھا۔

اس کانسٹیبل نے خاتون سے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔اس کانسٹیبل نے خاتون سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا۔

اور بعد ازاں اس کو نظرانداز کرنے لگا۔خاتون کی شکایت پر رام گوپال پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *