سعودی عرب ۔ مکہ مکرمہ کے علاقے میں بڑی مقدار میں سونے کے ذخائر کا امکانات  

[]

ریاض۔ کے این واصف

پٹرول کی دولت سے مالامال ریاست میں ایک اور علاقہ میں سونے کے ذخائر موجود ہونے کا علم ہواہے قیمتی دھاتوں کے ادارے ’معادن ‘ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر سونے کی موجودگی کے امکانات پائے گئے ہیں۔

 

عاجل نیوز کے مطابق قیمتی دھاتوں سے متعلق سعودی کمپنی ’معادن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرین کی جانب سے مکہ ریجن کے 100 کلو میٹر کے علاقے میں قیمتی دھات سونے کی بڑی مقدار موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔گزشتہ برس 2022 میں معادن کی جانب سے قیمتی دھاتوں کی تلاش کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔

 

منصوبے کا مقصد مملکت کے مختلف علاقوں میں سونا اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تلاش کے لیے ماہرین کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جن کے ذمہ مختلف میدانی اور پہاڑی علاقوں کا سروے کر کے یہ معلوم کرنا ہے کہ کن علاقوں میں قیمتی دھاتیں پائی جاتی ہیں۔جیالوجیکل سروے ٹیم نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 100 کلو میٹر کے رقبے میں سونے کی بڑی مقدار کا سراغ ملا ہے۔

 

رپورٹ میں مذید کہا ہے کہ ماہرین اس حوالے سے کام کررہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کہاں اور کن مقامات پرسونے کے ذخائر موجود ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *