کئی سال سے بند مکان سے 5 انسانی ڈھانچوں کی دستیابی سے سنسنی۔ ریاست کرناٹک نے عجیب و غریب واقعہ

[]

حیدرآباد۔ سال 2019 سے بند ایک مکان میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے انسانی ڈھانچوں کی دستیابی سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست کرناٹک کے چترا درگا ضلع میں پیش آیا۔

 

شبہ کیا جاتا ہے کہ مرنے والے ریٹائرڈ گورنمنٹ ایگزیکیوٹ انجینیئر جگنناتھ ریڈی عمر 85 سال ان کی بیوی پریما عمر 80 سال، بیٹی تریوینی عمر 62 سال اور بیٹوں کرشنا 60 سال اور نریندرا 57 سال کے ہو سکتے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق اس خاندان کو آخری مرتبہ سال 2019 میں دیکھا گیا تھا تب سے مکان بند تھا۔

 

یہ خاندان اپنے رشتہ داروں سے الگ تھلگ زندگی گزارا کرتا تھا اور وہ صحت کے مسائل سے بھی دو چار تھا، گھر ہمیشہ بند رہتا تھا۔ آج مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے وہاں پہنچ کر دروازہ توڑا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ ایک کمرے میں بستروں پر دو اور فرش پر دو افراد کے ڈھانچے پائے گئے جبکہ ایک اور شخص کا ڈھانچہ دوسرے کمرے میں دستیاب ہوا۔

 

ان کی موت پر راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا شبہ کیا جا رہا ہے کہ شاید خرابی صحت کی وجہ سے اس خاندان کی موت ہوئی اور کافی عرصہ سے مکان بند رہنے کی وجہ سے نعشیں مسخ ہونے کے بعد ڈھانچوں میں تبدیل ہو گئی۔

 

پولیس نے فورینسک کے ماہرین کو طلب کر لیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *