[]
وشاکھا پٹنم: آندھرا پردیش کے ضلع انکاپلی میں ایک خاندان کے4 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی طور پر خودکشی کرلی جبکہ مزید ایک شخص، زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہا ہے۔ پولیس کے مطابق انکاپلی ٹاؤن میں جمعرات کی رات گولڈ اسمتھ(سنار) نے اہلیہ اور اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ مبینہ طور پر اپنے مکان میں خودکشی کی۔
بتایا جاتا ہے کہ ان افراد نے سانائیڈ زہر کھالیا۔ 40سالہ شیوارام کرشنا، اسکی اہلیہ 38 سالہ مادھوی، 16سالہ اور13سالہ اس کی بیٹیاں بالترتیب ویشنوی اور لکشمی، ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل ہلاک ہوگئیں۔ جبکہ اس جوڑے کی نوجوان بیٹی کساپریہ کو انکاپلی کے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
تینالی ضلع گنٹور کے رہنے والے شیوا رام کرشنا، خاندان کے افراد کے ساتھ ڈیڑھ سال قبل انکاپلی منتقل ہوا تھا اور وہ ایک دکان میں کام کررہا تھا شبہ کیا جارہا ہے کہ مالی مسائل کے سبب اس خاندان نے انہتائی اقدام کیا ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سنار رام کرشنا پر قرض کا بھاری بوجھ تھا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔