تلنگانہ میں پرجا پالانا پروگرام کے پہلے دن 7 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

[]

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت کی طرف سے  پرجا پالانا پروگرام جمعرات کو ریاست بھر میں شروع ہو گیا ہے۔ وزراء، ایم ایل ایز، عوامی نمائندوں اور اعلیٰ عہدیداروں نے جگہ جگہ یہ پروگرام شروع کیا۔ عہدیداروں کی ٹیمیں دیہات اور شہری علاقوں میں پہنچ کر لوگوں سے درخواستیں وصول کیں۔

 

چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ پہلے دن 7,46,414 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں دیہی علاقوں سے 2,88,711 درخواستیں موصول ہوئیں اور شہری علاقوں سے 4,57,703 لوگوں نے درخواستیں دیں۔  جمعرات کی شام پرجا پالانا پر ضلع کلکٹروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی گئی ۔ افسران عوام کو درخواست فارم مفت دیں اور انتباہ دیا کہ اگر انہیں فروخت کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم اس پروگرام کے پہلے دن کئی جگہوں پر کنفیوژن دیکھنے میں آئی۔ کئی جگہوں پر درخواست فارم کی قلت دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ زیراکس سنٹرز کے مالکان نے بھی ہر درخواست فارم زیراکس کے لیے 30  روپے تک وصول کیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *