[]
ریاض ۔ کے این واصف
اچھی صحت کے لئے سائیکل چلانا ایک بہترین ورزش ہے۔ سائیکل رانوں میں اضافہ فزائی آلودگی میں کمی پیدا کرسکتی ہے۔ سعودی عرب میں مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر مخصوص سائیکل ٹریکس بنائے گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مدینہ میں بنائے جانے والے سائیکل ٹریکس کی مجموعی لمبائی 70 کلو میٹر ہے جن کا مقصد معاشرے میں ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو بہتر ماحول مہیا کرنا ہے۔ مختلف مقامات پر سائیکل اور ای سکوٹرز کے لیے “کریم بائیک” سروس کے 165 پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے سائیکل اور ای سکوٹرز حاصل کرکے سائیکلنگ کی جا سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سائیکل ٹریکس معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جہاں عام سائیکل چلانے والوں کے لیے علیحدہ ٹریک ہے جبکہ سائیکلنگ میں ماہر افراد اور مخصوص افراد کے لیے علیحدہ ٹریک بنائے گئے۔ 2025 کے اختتام تک شہر کے مزید 33 مقامات پر 220 کلو میٹر طویل ٹریکس تعمیر کیے جائیں گے تاکہ لوگ صحت مندانہ ماحول میں واکنگ، سائیکلنگ اور ورزش کر سکیں۔
مسجد نبوی کے اطراف کے علاوہ دیگر علاقوں میں بنائے گئے ٹریکس میں سائیکل کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔“کریم بائیک” سروس کے ذریعے مطلوبہ وقت کے لیے سائیکل، ای سکوٹر اوربچوں کی گاڑی کرائے پر حاصل کی جا سکتی ہے۔