ریونت بھیا ہمیں مہالکشمی اسکیم نہیں چاہئے، ایک خاتون کی اپیل، چیف منسٹرتلنگانہ کے نام ویڈیو

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد خواتین کو مہالکشمی اسکیم کے تحت بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ہی خواتین اور

طالبات کی تعداد میں اضافہ سے ہو رہی پریشانیوں اوربعض مقامات پر کنڈکٹرس سے جھگڑوں کو دیکھتے ہوئے ایک خاتون نے چیف منسٹر تلنگانہ سے کہا کہ خواتین کو یہ اسکیم نہیں چاہئے۔

یہ خاتون جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے میں اس خاتون نے اس اسکیم کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ اس سے خواتین کو دشواری کا سامنا ہے۔

اس خاتون نے کہاکہ ریونت بھیا۔ہمیں مہالکشمی اسکیم نہیں چاہئے جس سے بیشتر خواتین اور کالج جانے والی طالبات کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس مفت سفر کے سبب بسوں میں مسافرین کا ہجوم دیکھاجارہا ہے جس سے وہ بسوں میں دروازہ کے قریب ٹہرنے پر مجبور ہیں۔اس اسکیم کو واپس لیتے ہوئے غریبوں کی مدد کی جائے۔اس خاتون نے بسوں کی اس صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا۔ یہ ویڈیو کس مقام پر لی گئی ہے وہ پتہ نہیں چل سکا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *