کریم نگر کے گُنڈی گاؤں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

[]

کریم نگر: ضلع کریم نگر کے راماڈوگو منڈل کے گنڈی گاؤں میں جمعہ کی صبح 8.30 بجے تک 213.5 ملی میٹر کی انتہائی زبردست، موسلادھار اور بھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریاست میں سب سے زیادہ بارش گونڈی میں ہوئی جبکہ جگتیال ضلع کے کوڈی میال منڈل کے پڈوری میں 160 ملی میٹر اور اس کے بعد گنگادھرا میں 158.8 ملی میٹر اور گنگادھرا منڈل کے بروگوپلی میں 143.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری طرف، متحدہ کریم نگر ضلع میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مسلسل بارش کی وجہ سے تالاب، کنٹے اور ندی نالوں کے علاوہ دیگر ذخائر آب لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں۔

ویمولاواڑہ کے مضافات میں ایس آر آر فنکشن ہال کے قریب اور کئی مقامات پر سڑکوں پر سیلابی پانی بہنے سے چند علاقوں کے درمیان سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

جگتیال ضلع کے کونا پور، سارنگا پور منڈل کے قریب پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے زیر تعمیر پل تک جانے والی سڑک بہہ گئی ہے۔

اس کے علاوہ دھرما پوری سے گذرنے والی گوداوری ندی میں پانی کی سطح میں شدید بارش کے علاوہ کڈم پروجیکٹ سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ہی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

میونسپل کمشنر چوہدری رمیش اور ایس آئی دتادری نے گوداوری میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا اور عقیدت مندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ڈبکی لگانے کے لئے گہرے پانی میں نہ جائیں۔ جگتیال میں دھرور ڈاگ اسکواڈ کیمپ کے سامنے واقع ایک بڑا درخت بارش کے سبب جڑ سے اکھڑ گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *