شہر میں بارش سے مربوط مسائل پر عوام کو ہیلپ لائن سے استفادہ کرنے کا مشورہ

[]

حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں سے شہر میں بارش کے بعد جی ایچ ایم سی مانسون ٹیمس، بارش سے مربوط شکایتوں کے ازالہ کیلئے حرکت میں آگئی ہیں۔

اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات اروند کمار نے آج صبح ٹوئٹر پر ایک مسیج تحریر کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ پانی ٹھہرنے، درختوں کی شاخوں کے گرنے، پانی داخل ہونے جیسے بارش سے مربوط مسائل پر فون نمبرات9000113667 یا 040-21111111 پر شکایت درج کرائیں۔

اروند کمار نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر عوام سے یہ درخواست کی۔

گزشتہ دو دنوں سے وقفہ، وقفہ سے بارش کے بعد شہر میں آج صبح بارش نہیں ہوئی جس سے عوام نے بڑی راحت کی سانس لی۔ گزشتہ دو دن کی شدید بارش سے شہر کے کئی مقامات پر ٹرافک جام اور پانی جمع ہونے کی شکایتیں عام تھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *