آگرہ میں مرغیوں کا ٹرک کہر کے باعث حادثہ کا شکار، پھر کیا ہوا؟ (ویڈیو دیکھیں)

[]

آگرہ: ہر مصیبت میں موقع سے فائدہ اٹھانے ہندوستانیوں کی صلاحیت آج اتر پردیش کے آگرہ میں اس وقت پھر ایک بار دکھائی دی، جب گھنے کہر کے باعث ہائی وے پر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ان گاڑیوں میں ایک ایسا ٹرک بھی تھا جو برائیلر مرغیاں (چکن) لے جارہا تھا۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی چکن لے جا رہی تھی۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا اور اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک درجن گاڑیاں کہر کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک کو کلیئر کرنے کے لئے کرین طلب کر لی گئی۔

گاڑیوں میں سے ایک گاڑی برائلر چکن لے جا رہی تھی، جیسے ہی اس کی ٹکر ہوئی، موٹر سائیکلوں پر جانے والے لوگ اور دیگر افراد وہاں جمع ہوگئے اور موقع سے فائدہ اٹھا کر مرغیاں چوری کرنے لگے۔ اس کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہے۔

کئی لوگ اپنے ہاتھوں میں کئی زندہ مرغیوں کو ٹانگوں سے پکڑ کر فرار ہوئے تو کئی مرغی چوروں کو تھیلوں میں مرغیاں بھر کر وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور حادثہ سے پریشان مدد حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف تھا۔

زیادہ سے زیادہ لوٹ مار کے لئے بڑے تھیلے بھی لائے گئے تھے۔ ان میں سے کچھ پیدل تھے، باقی بائیک پر تھے۔ ٹرک میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی چکن تھا جس میں بیشتر مرغیوں پر لوگوں نے ہاتھ صاف کردیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *