ٹماٹر کی چوری، کیس درج

[]

پونے: مہاراشٹرا کے پونے ضلع میں ایک کسان نے پولیس سے رجوع ہوکر 400 کیلوٹماٹر کی چوری کا الزام لگایا جس کی ملک میں حالیہ ہفتوں میں قیمتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے۔

ایک عہدیدار نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔ کسان نے پولیس کو بتایا کہ وہ چوری کی وجہ سے قریب 20 ہزار روپے سے محروم ہوگیا۔ کئی ریاستوں میں ٹماٹر 100 اور 200 روپیوں کے درمیان فروخت کیا جارہا ہے۔

شکایت گزار ارون دھومے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اتوار کو مزدوروں کی مدد سے اپنے کھیت سے ٹماٹر ایک گاڑی میں شیرر تحصیل میں واقع اپنے مکان لایا۔

دھومے نے کہاکہ وہ مارکٹ میں یہ ٹماٹرفروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ تاہم جب دھومے پیر کی صبح بیدارہوا تو پایا کہ 400 کیلوگرام مہنگے ٹماٹر کے 20 کریٹس غائب ہیں۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ دھومے نے اپنے ٹماٹر کے سرقہ کا شبہ محسوس کرتے ہوئے شیرر پولیس اسٹیشن پہنچ کر یہ شکایت درج کرائی۔

پولیس اسٹیشن کے ایک سینئرعہدیدار نے کہاکہ ایک کیس درج رجسٹرڈ کیاگیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حال میں پونے ضلع کا دوسرا کسان 3 کروڑ روپے میں ٹماٹر کے 18 ہزار کریٹس فروخت کرنے پرقومی شہ سرخیوں میں آیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *