کورونا سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی۔ عثمانیہ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کا بیان

[]

حیدرآباد۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ناگیندر نے ہاسپٹل میں کسی بھی مریض کے کوویڈ سے فوت ہونے کی اطلاعات کی تردید کی۔

 

انہوں نے بتایا کہ دودھ باولی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو خرابی صحت کی وجہ سے علاج کے لیے ہاسپٹل سے رجوع کروایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران اس شخص کی موت ہو گئی۔ یہ شخص کورونا سے متاثر تھا لیکن موت کی وجہ کورونا نہیں ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہاسپٹل میں تین مریض آئسولیشن وارڈ میں شریک ہیں جو کووڈ سے متاثر ہیں اور ان تمام کی صحت مستحکم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *