کرناٹک میں کانگریس نے نافذ کی پانچویں گارنٹی، ’یوا ندھی‘ منصوبہ لانچ

[]

یوا ندھی منصوبہ کے تحت 23-2022 میں گریجویشن کی ڈگری لینے والے یا پھر ڈپلوما ہولڈر بے روزگار نوجوانوں کو بالترتیب 3000 اور 1500 روپے دیے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس

user

کرناٹک میں کانگریس حکومت نے اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق کانگریس نے اسمبلی انتخاب سے قبل جس پانچ گارنٹی کا اعلان کیا تھا، اس کی پانچویں گارنٹی کو بھی ریاست میں نافذ کر دیا ہے۔ اس گارنٹی کا نام ’یوا ندھی‘ ہے جس کے تحت ریاست کے بے روزگار گریجویٹس اور ڈپلوما ہولڈرس نوجوانوں کو معاشی مدد دی جائے گی۔

منگل کے روز کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ’یوا ندھی‘ منصوبہ کو باضابطہ لانچ کیا۔ اس منصوبہ کے تحت نوجوانوں کو معاشی مدد کی فراہمی 12 جنوری 2024 سے شروع ہو جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 12 جنوری کو سوامی وویکانند کا یومِ پیدائش بھی ہے۔ اس موقع کو کانگریس یادگار بنانا چاہتی ہے، غالباً اسی لیے 12 جنوری کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بہرحال، یوا ندھی منصوبہ کے تحت 23-2022 میں گریجویشن کی ڈگری لینے والے یا پھر ڈپلوما ہولڈرس بے روزگار نوجوانوں کو بالترتیب 3000 اور 1500 روپے دیے جائیں گے۔ منصوبہ کے تحت ڈگری/ڈپلوما کی پڑھائی پوری کرنے کے 180 دن بعد بھی بے روزگار رہنے والے نوجوانوں کو معاشی مدد دی جائے گی۔ اس منصوبہ کے تحت مدد پانے کے لیے نوجوانوں کو کم از کم چھ سال سے کرناٹک میں رہنے کا ثبوت دینا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *