جمیعت اہلحدیث اوٹکور کی جانب سے 25 ڈسمبر کو مسجد محمدیہ سلفی نگر میدان میں اجتماع عام

[]

اوٹکور 24 ڈسمبر (پریس نوٹ ) سیف اللہ خان امیر مقامی جمیعت اہل حدیث اوٹکور کی اطلاع کے مطابق جمیعت اہلحدیث اوٹکور کی جانب سے 25 ڈسمبر بروز پیر بعد نمازمغرب تا 9:30 بمقام مسجد محمدیہ سلفی نگر میدان میں ایک اجتماع عام منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت نعمت اللہ خان صاحب صوبائی امیر جمیعت اہلحدیث تلنگانہ کریں گے۔ مہمان خصوصی نظیر احمد جامعی کی علاوہ مہمان مقررین جناب عبدالحسیب مدنی ‘ قیامت کی نشانیاں اور تلگو مقرر عبدالرحمن صاحب توحید کا پیغام انسانیت کے نام کے عنوانات پر تقریریں ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہے گا اور شرکاء کے لیے طعام کا نظم رکھا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے گزارش کی کے اس اجتماع عام میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *