دیپا داس منشی ، تلنگانہ کانگریس امور کی نئی انچارج

[]

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر  کل ہند کانگریس کمیٹی نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ کئی ریاستوں کے نئے انچارجس کا تقرر کیا گیا ہے۔ اسی کے تحت تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے کی جگہ دیپا داس منشی کو تلنگانہ کانگریس امور کا نیا انچارج بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دیپاداس منشی نے تلنگانہ اسمبلی الیکشن مبصر کے طور پر کام کیا۔ تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار میں آنے میں کلیدی رول ادا کرنے والے مانک راؤ ٹھاکرے کو گوا کے ساتھ دیو دمن کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش، جہاں اگلے تین ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں، نے بھی انچارج کو تبدیل کر دیا ہے۔ منیکم ٹیگور کو اے پی کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ جو تلنگانہ کے انچارج رھ چکے ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *