ہندوستان میں دولت چند ہاتھوں میں مرکوز،بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے: راہول گاندھی

[]

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہارورڈ یونیورسٹی کے بعض طلبا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت ترقی کررہی ہے لیکن دولت چند ہاتھوں میں مرکوز ہے اور بے روزگاری کا چیلنج برقرار ہے۔ سابق صدر کانگریس نے ہفتہ کے دن ایکس پر 15  دسمبر کی بات چیت کا ویڈیو شیئر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ تمام طلبا کو میرا مشورہ ہے کہ حقیقی اقتدار عوام سے جڑنے سے‘ وہ کیا کہہ رہے ہیں اس کی اچھی طرح سماعت کرنے سے اور اپنے تئیں مخلص ہونے سے حاصل ہوتا ہے۔ گزشتہ 10 برس میں ہندوستان کی معاشی ترقی کے بارے میں پوچھنے پر کانگریس قائد نے کہا کہ جب آپ معاشی ترقی کی بات کرتے ہیں تو آپ کو یہ سوال پوچھنا چاہئے کہ یہ معاشی ترقی کس کے مفاد ہیں ہے۔

 ترقی کس قسم کی ہے اور اس سے کون فیض پارہا ہے۔ ہندوستان کی معاشی ترقی کے اعدادوشمار کے آگے آپ کو ملک میں بے روزگاری کے اعدادوشمار بھی دکھائی دیں گے۔ ہندوستان ترقی کررہا ہے لیکن وہ جس طرح ترقی کررہا ہے اس سے زیادہ سے زیادہ دولت چند لوگوں کے ہاتھوں میں جارہی ہے۔

 ہماری معیشت کا ماڈل قرض کی معیشت جیسا ہے۔ پیدا وار نہیں ہورہی ہے۔ہندوستان میں حقیقی چیلنج یہ ہے کہ ہم پیداواری معیشت کیسے وجود میں لائیں جو لوگوں کی بڑی تعداد کو روزگار دے سکے۔ ہمارے پاس 2 یا 3 کاروباری ادارے ایسے ہیں جن کے پاس ساری تجارت ہے۔

 ہمارے پاس اڈانی ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ شخص وزیراعظم سے راست جڑا ہے۔ یہ شخص ہماری ساری بندرگاہوں‘ طیران گاہوں اور انفرااسٹرکچر کا مالک ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *