ترکی بھر میں آپریشنز، داعش سے منسلک 304 افراد گرفتار

[]

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا کہ وہ اپنے بہادر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو آپریشنز کرتے ہیں۔وہ سال میں 365 دن رات آپریشن کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

داعش سے پوری دنیا پریشان ہے اسی تعلق سے ترکی بھر میں کی گئی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 304 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بیک وقت 32 صوبوں میں داعش کے خلاف ‘ہیروز-34’ کوڈ نام کے آپریشن کیے گئے۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے چھاپوں کے دوران داعش کے لیےکام کرنے والے اور تنظیم سے وابستہ 304 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کے امن، اتحاد اور یکجہتی کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔

یرلی قایا نے کہا کہ “ہم اپنی سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ کوششوں سے اپنی لڑائی بلا روک ٹوک جاری رکھیں گے۔ میں اپنے بہادر پولیس افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آپریشنز کرتے ہیں۔ ہم سال میں 365 دن رات آپریشن کرتے ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری یہ کاروائیاں پر عزم طریقے سے جاری رہیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *