[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمان اور خوزستان کے لوگوں کا ایک گروپ سنیچر کی صبح تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں حاضری دے کر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر ہونے والی یہ ملاقات ایران کے مختلف صوبوں کے عوام کی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ انجام پانے والی معمول کی ملاقاتوں کا حصہ ہے۔