آبکاری گھوٹالہ: نئے سال سے قبل عدالت نے سنجے سنگھ کو دیا زوردار جھٹکا، ضمانت عرضی خارج

[]

جمعرات کو عدالت نے اپنی کارروائی ملتوی کر دی تھی اور کہا تھا کہ وہ سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پر 22 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی، آج فیصلہ سناتے ہوئے ان کی عرضی خارج کر دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے سنگھ / آئی اے این ایس

user

شراب گھوٹالہ یعنی آبکاری گھوٹالہ میں جیل میں بند عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو نئے سال کی آمد پر بھی راحت ملتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ نیا سال آنے میں بس کچھ ہی دن رہ گئے ہیں اور آج دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے میں سنجے سنگھ کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا اور ضمانت کی عرضی خارج کر دی گئی۔

اس سے قبل جمعرات کو عدالت نے اپنی کارروائی ملتوی کر دی تھی اور کہا تھا کہ وہ سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پر 22 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی۔ ضمانت عرضی پر بحث کے دوران سنجے سنگھ کے وکیل نے کہا تھا کہ عآپ رکن پارلیمنٹ کو رشوت دینے کے بارے میں ملزم سے سرکرای گواہ بنے دنیش اروڑا اور دیگر گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

دوسری طرف ای ڈی نے عآپ رکن پارلیمنٹ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانچ ابھی چل رہی ہے۔ اگر انھیں ضمانت پر رِہا کیا گیا تو وہ جانچ میں رخنہ ڈال ستے ہیں، ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں اور گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ 22-2021 کی آبکاری پالیسی بنانے اور نافذ کرنے میں سنجے سنگھ نے اہم کردار نبھایا جس سے کچھ شراب مینوفیکچررس، ہول سیل فروخت کنندگان اور خوردہ فروخت کنندگان کو فائدہ ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *