[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی فوج کی طرف سے بحیرہ احمر سے اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے کی دھمکی کے بعد شپنگ کمپنیوں نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ یمنی فوج کی دھمکیوں کے بعد 180 کشتیوں نے بحیرہ احمر کا راستہ ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کشتیاں صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے کے لئے جنوبی افریقہ کا راستہ اختیار کریں گی۔
یمنی فوج کی دھمکیوں کے بعد بحیرہ احمر میں سمندری تجارتی سرگرمیاں بہت محدود ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل اور یورپی ممالک میں اقتصادی بحران کا خطرہ ہے۔