قرآن مجید کی دوبارہ بے حرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو نکال دیا

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والے ملعون سلوان مومیکا نے آج سہ پہر دوبارہ گستاخی کرتے ہوئے قرآن مجید کو نذر آتش کردیا۔ انہوں نے عراقی پرچم کو بھی آگ لگادی۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم السودانی نے عراقی سے اپنے سفارتکار کو واپس طلب کرنے کے ساتھ سویڈن کے سفیر کو ملک سے باھر نکالنے کا حکم صادر کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے قرآن کریم کی بے حرمتی اور عراقی پرچم کو نذر آتش کرنے کے ردعمل میں صادر کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *