تلنگانہ میں گاڑیوں کے چالانات پر رعایت دینے پر غور؟

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں زیر التوا گاڑیوں کے چالانات پر رعایت دینے کیلئےمحکمہ پولیس کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 

باوثوق و ذرائع کے مطابق چالانات پر رعایت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال چالانات پر رعایت کے اعلان کے بعد 300 کروڑ روپے تک کی رقم وصول ہوئی تھی۔ اسی طرح ایک مرتبہ پھر رعایت دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

اطلاعات ہیں کہ بہت جلد اس سلسلے میں احکامات جاری کیے جائیں گے۔اس وقت تقریبا دو کروڑ روپے کے چالانات ادا شدنی ہیں، اسی کے پیش نظر رعایت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مقررہ وقت میں چالانات ادا کرنے والوں کو اس رعایت سے سہولت فراہم ہو سکتی ہے۔

 

ابھی تک اس سلسلے میں کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔شہریوں کی جانب سے بھی گاڑیوں پر زیر التوا چالانات پر رعایت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسی کے پیش نظر اس منصوبہ پر غور کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *