[]
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے میگھوال نے کہا کہ اسی ضمن میں حکومت یہ قانون بنانے جا رہی ہے اور راجیہ سبھا اس بل کو پاس کر چکی ہے۔ میگھوال کا کہنا ہے کہ بل میں ایک سرکاری ترمیم کے تحت ’سرچ کمیٹی‘ کی صدارت اب کابینہ سکریٹری کی جگہ وزیر قانون کریں گے جس میں دو سکریٹری اراکین ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سرکاری ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے یکساں ہوگی۔ وزیر قانون نے یہ بھی جانکاری دی کہ بل میں ایک نیا ذیلی زمرہ جوڑا گیا ہے جس کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کو ڈیوٹی کرتے وقت کوئی حکم پاس کرنے پر عدالت میں کسی طرح کی کارروائی سے تحفظ حاصل ہوگا۔