ڈانسنگ اسٹار کے طور پر شناخت بنائی گووندا نے

[]

بالی ووڈ میں گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ اسٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہنچان بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

21 دسمبر 1963 میں گووندا ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔ بچپن سے ہی گووندا بھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔

گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔ اس فلم میں ان پر ایک نغمہ فلمایا گیا تھا ’اسٹریٹ ڈانسر‘ کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔

فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔ اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں لو-86 ، خودغرض، ہتھیا، سندور ، فرض کی جنگ ، طاقتور اور دو قیدی شامل ہیں۔

گووندا کے فلمی دور میں ان کی جوڑی ڈیوڈ دھن کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1989 میں گووندا نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ پہلی بار فلم’ طاقتور ‘میں کام کیا۔ سال 1993 میں ریلیز فلم آنکھیں گووندا کے فلمی کیئرئر کی کامیاب فلموں میں سب سے زیادہ کامیاب فلم رہی۔ اس فلم میں ڈیوڈ دھون اور گووندا کی جوڑی کامیاب رہی۔ اس فلم میں گووندا نے مزاحیہ ڈبل رول ادا کیا۔ ڈیوڈ دھون کے ساتھ انہوں نے قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، بڑے میاں چھوٹے میاں، راجہ بابو، ، دیوانہ مستانہ، دولہے راجہ، حسینہ مان جائے گی۔ جوڑی نمبر ون، اور پارٹنر شامل ہیں۔

سال 2000 میں گووندا نے اپنی فلمی کیرئر کا پہلا منفی رول ادا کیا جس کے لئے انہیں بہترین ویلن کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔گوونداکے فلمی کیرئر میں ان کی جوڑی اداکارہ کرشمہ کپور کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔ ان کی جوڑی سب سے پہلے سال 1993 میں ریلیز فلم مقابلہ میں ایک ساتھ پسند کی گئی تھی۔ بعد میں ہدایت کاروں نے ان کی جوڑی کو اپنی فلموں میں باربار لیا۔ ان فلموں میں راجہ بابو، دلارا، خدار، قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، ہیرون نمبر ون، حسینہ مان جائے گی، شکاری، جیسی فلمیں شامل ہیں۔کرشمہ کپور کے علاوہ گووندا کی جوڑی کمی کاٹکر، روینہ ٹنڈن، اور شلپا شیٹی کے ساتھ بھی پسند کی گئی۔

فلموں میں متعدد رول ادا کرنے کے بعد گووندا نے سماجی فلاح کے لئے سیاست میں قدم رکھا اور 2004 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر لوک سبھا رکن بنے۔سال 2007 میں ریلیز فلم پارٹنر کی کامیابی کے بعد گووندا ایک مرتبہ پھر سے اپنی پہنچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔گووندا نے اپنی تین دہائیوں پر مشتمل فلمی کریئر میں تقریباً 120 فلموں میں کام کیا۔

ان کی فلمی کیرئر کی کچھ اہم فلموں میں لو-86 ، جیتے ہیں شان سے، ہتھیا، گھر گھر کی کہانی، جنگ باز، جیسی کرنی ویسی بھرنی، گھرانہ، ہم، بھابھی، گیمبلر، بھاگم بھاگ وغیرہ۔ گووندا کی سال 2014 میں فلم ہالی ڈے، کل دل، اور ہیپی اینڈنگ ریلیز ہوئیں۔ گووندا نے آگیا ہیرو سے واپسی کی لیکن یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *