قومی شاہراہوں پر عنقریب نیا ٹول سسٹم:نتن گڈکری

[]

نئی دہلی: سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مارچ 2024 تک ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر جتنا چلو اتنا ٹول ادا کرنے کا نظام شروع ہو جائے گا۔

وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں گڈکری نے کہا کہ اس ٹکنالوجی کا دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر تجربہ کیا گیا ہے۔

اب اسے مکمل طور پر نافذ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس میں لوکیشن پر مبنی ٹول سسٹم ہے۔ اس میں جتنا کلو میٹر ٹول روڈ پر گاڑی چلے گی اتنے ہی کیلومیٹر کے لیے ٹول ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بینکوں اورٹکنالوجی کمپنیوں کو ملا کر ایک کمپنی بنائی جا رہی ہے جو اس سسٹم کو چلائے گی۔

اس سے نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو سالانہ تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 100 فیصد گاڑیوں میں فاسٹیگ لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک 8 کروڑ فاسٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *