اردو صحافیوں کے ساتھ انصاف کے لئے TUWJF کریگا وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے نمایندگی

[]

حیدرآباد:تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ریاستی عہدیداران کا جائزہ اجلاس پیر کے روز فیڈریشن کے دفتر واقع وجے نگر کالونی پر جناب ایم اے ماجد کی صدارت میں منعقد ہوا۔  اجلاس کے آغاز میں حال ہی میں انتقال کرگئے فیڈریشن کے کریم نگر ای سی ممبر و سیاست کے رپورٹر مجاہد خان، اور ناگر کرنول کے سیاست رپورٹر محمد اعجاز احمد خاں کو تعزیت پیش کی گئی ۔

 

اجلاس میں فیڈریشن کے سالانہ ایوارڈز کے سلسلہ میں گفتگو کی گئی اور ایوارڈز کے لئے صحافیوں کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ ایوارڈ تقریب جنوری سال 2024 کے اوائل میں منعقد کرنے کی تجویز رکھی گئی۔ اردو میڈیا کے مسایل پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے نمایندگی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے درکار ساز و سامان کی فراہمی کو ترجیح دی گئی۔ علاوہ ازیں اضلاع کے اردو صحافیوں کو فیکٹ چیک کی تربیت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں صدر فیڈریشن ایم اے ماجد کے علاوہ نائب صدور حبیب علی الجیلانی ، سید احمد جیلانی ، ایم اے کے فیصل، سید عظمت علی شاہ، معتمد عمومی سید غوث محی الدین ، شریک معتمد محمد فاروق علی، خزانچی ایم اے محسن ، نعیم غوری ، حیدرآباد ڈسٹرکٹ صدر ڈاکٹر محمد آصف علی، محمد حبیب الدین ، ایم اے منان ، عایشہ بتول ، ساجدہ بیگم، و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد علی نے کار روائی چلائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *