[]
نئی دہلی: انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو لے کر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ سوشل میڈیا پر داؤد ابراہیم کو زہر دے دیے جانے کی خبر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔
دعوی کیا جا رہا ہے کہ اسے کراچی میں زہر دیا گیا۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی رپورٹ کے مطابق تشویش ناک حالت میں داؤد ابراہیم کو کراچی کے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ اسی دوران داؤد ابراہیم کو زہر دیے جانے کی خبروں کی کسی بھی رپورٹ میں تصدیق نہیں کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس ہاسپٹل میں داؤد ابراہیم کو داخل کیا گیا ہے وہاں سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں۔
ہاسپٹل کے اس فلور پر جہاں داؤد کا علاج کیا جا رہا ہے وہ تنہا مریض ہے دیگر کسی مریض کو وہاں نہیں رکھا گیا ہے۔ اس فلور پر صرف ہاسپٹل کے ڈاکٹرس یا داؤد ابراہیم کے قریبی رشتہ داروں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔اسی اثنا میں داؤد گینگ کے سابق رکن تصدیقی کی داؤد ابراہیم کو
خرابی صحت کی وجہ سے کراچی کے ہاسپٹل میں دو روز قبل داخل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔