یمنی فوج کے حملے، اسرائیل بندرگاہ کی سرگرمیاں معطل

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل جانے والی کشتیوں کو آبنائے باب المندب میں نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیل کی سمندری سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں۔

آکسیوس نے امریکی اعلی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ روم سے آنے والی کشتیوں کا سلسلہ رک جانے کے بعد صہیونی بندرگاہ ایلات مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایلات بندرگاہ اسرائیل کی اہم ترین بندرگاہ اور سمندری تجارت کا اڈا ہے۔ حالیہ دنوں میں یمنی فوج کی کاروائیوں کے نتیجے میں اس بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے والی کشتیوں کی سیکورٹی خطرے میں پڑگئی ہے۔

یمنی فوج نے اسرائیلی زیرملکیت کشتیوں پر حملوں کے بعد دوسرے ممالک کو بھی انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف جانے والی ہر کشتی پر حملہ کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *