صہیونی یرغمالیوں کے لواحقین کا وزارت جنگ کے سامنے احتجاج

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمالی صہیونیوں کے لواحقین نے اسرائیلی حکام پر دباو بڑھانے کے لئے وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے دھرنا دیا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد دیگر یرغمالیوں کے لواحقین وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے جمع ہوگئے اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں صہیونی فوج نے غلطی سے حملہ کرکے تین صہیونی یرغمالیوں کو ہلاک کیا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ شجاعیہ میں جھڑپوں کے دوران فوج نے شک کی بنیاد پر تین افراد کو قتل کردیا۔ لاشوں کے بارے میں شک ہونے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا گیا جہاں تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مرنے والے صہیونی یرغمالی ہیں۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *