[]
حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورا رام راجن نے آج ملاقات کی۔ چیف منسٹر اور رگھو رام راجن کی ملاقات ریونت ریڈی کی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز میں ہوئی۔
اطلاعات ہیں کہ ان کے درمیان ریاست کی معاشی صورتحال اور ترقی سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آر بی آئی کے سابق گورنر کی جانب سے بعض تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا، ریاستی وزیر شریدھر بابو اور چیف سکریٹری شانتی کماری کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران موجود تھے۔