[]
نئی دہلی: کانگریس‘ بھارت جوڑو یاترا مرحلہ دوم کا منصوبہ بنارہی ہے۔ امکان ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں اس کا آغاز ہوگا۔
پارٹی ذرائع نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ سابق صدر راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا مرحلہ اول (ٹاملناڈو کے کنیاکماری تا کشمیر کے سری نگر) کو شاندار کامیابی ملی تھی۔
5 ماہ میں 4 ہزار کیلو میٹر کی اس یاترا نے کانگریس ورکرس کو پھر سے متحد کردیا تھا۔ پارٹی اب جنوری 2024 کے پہلے ہفتہ سے مرحلہ دوم کا منصوبہ رکھتی ہے جو پارٹی کی لوک سبھا الیکشن مہم کے ساتھ شروع ہوگا۔
اس بار یاترا ہائبرڈ ہوگی یعنی پیدل بھی چلایا جائے گا اور بس سے سفر بھی ہوگا۔ مرحلہ دوم میں مغربی اور شمالی ہند کے کئی شہروں اور مواضعات کا احاطہ ہوگا۔ شمال مشرق سے شروع ہونے والی یہ یاترا زائداز 2ماہ جاری رہے گی۔