راسک دہشت گردی واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی، ایرانی چیف جسٹس

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے ایک پیغام میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دینے پر زور دیا۔

اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ (آل عمران / ۱۶۹) 

اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس رزق پارہے ہیں (آل عمران/169)

اسلامی ایران کے دشمن جو اس نظام کی طاقت سے حیرت زدہ تھے، ایک بار پھر کرائے کے قاتلوں اور گماشتوں کے ذریعے ہمارے ملک کی سرحدوں کے محافظوں کو خاک و خون میں نہلایا۔

ان غیرت مندوں سپوتوں کی شہادت پر ملت اسلامیہ، رہبر معظم انقلاب اور شہیدوں کے خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ایام فاطمیہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ان عزیزوں کے لیے طلب رحمت جب کہ ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کے لئے دعا گو ہوں۔

واضح ہے کہ صوبے کے عدالتی نظام کے ذمہ دار سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری احکامات جاری کرنے کے پابند ہیں اور عالمی استکبار سے وابستہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں سزا دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *