غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری، شہداء کی تعداد 18ہزار 682تک پہنچ گئی

[]

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 2 صحافیوں سمیت مزید 200 سے زائد فلسطینیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی درندگی کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682 سے بڑھ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں 7 ہزار 729 سے زائد بچے اور 5 ہزار 153 زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد کا کچھ پتہ نہیں۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی سڑکوں پر دوبدو لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

کل رات سے اب تک حماس کے لڑاکوں سے جھڑپوں کے دوران 10 سے زیادہ اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوچکے ہیں۔حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر اشدود میں غزہ سے مزائل حملہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی شاپنگ سنٹر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب یوروپی یونین کی سربراہ نے ”انتہا پسند“ اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کی حمایت کر دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *