اہل جونیر وکلاء میں مالی امداد کی تقسیم

[]

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے پیر کے روز وائی آر ایس لاء نیشتم اسکیم کے تحت 2807‘ اہل جونیئر لائرس میں 8 کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی۔

جونیئر وکلاء کو اپنے پیشہ میں استحکام ملنے تک حکومت ہر ماہ فی کس 5 ہزار روپے فراہم کررہی ہے۔ جون سے دسمبر تک کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔

ریاست کے جونیئر وکلاء (اسکیم سے استفادہ کنندگان) سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر جگن نے ہر ایک وکیل بھائی و بہن سے خواہش کی ہے کہ جس طرح حکومت آپ لوگوں کی مدد کررہی ہے ٹھیک اسی طرح آپ وکلاء بھی انسانیت کے ناطہ غریبوں کی مدد کریں۔

انہوں نے کہاکہ اہل جونیئر وکیل کو سالانہ 60 ہزار روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے اور یہ اسکیم گزشتہ 4 برسوں سے ریاست میں رائج ہے۔

چیف منسٹر نے اس احساس کا اظہار کیا کہ 100 کروڑ روپے کے فنڈس سے ایڈوکیٹس ویلفیر ٹرسٹ قائم کیا جائے گا جس کی سرپرستی ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر کریں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *