[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں صہیونی فورسز کی جانب سے معصوم بچوں اور بے خواتین پر ظلم و تشدد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے بارے میں قائم کمیٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے اب تک 142 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔
کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار خواتین کے حوالے سے صہیونی فوج نے کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں۔
بیان کے مطابق غاصب فورسز نے معصوم بچوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ شیرخوار بچوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سلامتی کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ترجمان نے صہیونی بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں پٹی میں اب تک 8700 معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں۔