پولیس لاک اپ میں فوت قدیر خان کی بیوہ بھی چیف منسٹر کے پرجا دربار میں شریک _ انصاف دلانے کا وعدہ پورا کرنے ریونت ریڈی سے درخواست

[]

حیدرآباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پرجا بھون میں آج سے  عام آدمی کی شکایت اور مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اور اس کے حل کے لئے پرجا دربار شروع کیا گیا ہے یہ پروگرام ہر جمعہ کو منعقد ہوگا۔

آج پہلے دن پرجا دربار میں سینکڑوں افراد ریاست کے مختلف علاقوں سے شرکت کی ان میں میدک کے قدیر خان کی بیوہ سدیشوری بھی تھی جن کا جاریہ سال جنوری میں پولیس کی زدو کوبی سے  لاک اپ ڈیتھ ہوگیا تھا جن پر سونے کی چین اڑانے کے الزام میں شک کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا

قدیر خان کی بیوی نے ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی پریشانی بتائی اور انصاف کرنے کی درخواست کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سدیشوری نے کہا کہ 10 ماہ قبل ان کے شوہر کا پولیس کی مار پیٹ سے لاک اپ ڈیتھ ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد وہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں ہوئی۔ اس وقت ریونت ریڈی نے ان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کی حکومت آنے کے بعد انصاف دلانے کا تیقن دیا تھا  اس لئے آج وہ چیف منسٹر سے ملنے آئی ہیں ریونت ریڈی نے انہیں انھیں انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔ان کی دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *