[]
حیدرآباد: یشودھا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے بی آر ایس چیف کے سی آر کی صحت کی حالت پر ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے بائیں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کر کے کولہے کی ہڈی تبدیلل کی جائے گی۔ یشودھا کے ڈاکٹروں نے بلیٹن میں انکشاف کیا کہ کے سی آر کو صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔ڈاکٹرس نے کہا کہ اس وقت بی آر ایس چیف کی صحت پر ماہرین نظر رکھے ہوئے ہیں۔