[]
کھمم ضلع بی آر ایس اقلیتی صدر تاج الدین نے آج اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ کھمم اسمبلی حلقہ سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و امیدوار بی آر ایس پارٹی پی اجےکمار کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کی ترقی ہی اجے کمار کی کامیابی کی ضمانت قرار دیا انہوں نے کہا کہ کھمم شہر میں اقلیتوں کے لیے پی اجےکمار نے بہت سارے فلاحی و رفاہی کام کیے اور مسلم اقلیتوں کے بہت سارے کام زیر التوا بھی ہے جس کو پی اجےکمار مستقبل میں جنگی خطوط پر انجام دینے کا وعدہ کیا تاج الدین نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی ھی اقتدار میں آئے گی اور چیف منسٹر کے سی آر ہیٹ رک کرینگے کھمم اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس کے امیدوار اجے کمار کانگریس کے امیدوار پر دو ہزار سے تین ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کرنے کا تاج الدین نے دعویٰ کیا