’’سَنگھ خواتین کو دبا کر رکھتا ہے‘، راہل گاندھی نے آر ایس ایس پر کیا زوردار حملہ

[]

کیرالہ کے وائناڈ لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راہل گاندھی مختلف ریاستوں میں انتخابی تشہیر ختم کرنے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے اپنے انتخابی حلقہ وائناڈ میں ہیں اور مختلف تقاریب میں شریک ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @INCIndia</p></div>
user

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کیرالہ کے وائناڈ میں خاتون کانگریس کی ریلی میں آر ایس ایس پر زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’سَنگھ (آر ایس ایس) خواتین کو دَبا کر رکھتا ہے اور طے کرتا ہے کہ انھیں کیا پہننا چاہیے اور کیا کرنا چاہیے۔‘‘

خاتون کانگریس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آر ایس ایس خواتین کے ساتھ اقتدار شیئر نہیں کرتا ہے۔ وہ طے کرتے ہیں کہ خواتین کو کیا پہننا چاہیے اور خواتین کو کیا کرنا چاہیے۔‘‘ اس کے بعد استیج پر بیٹھے لوگوں کی طرف مڑتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’خواتین کی زبردست بھیڑ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں اور مجھے بھیڑ میں مردوں کو پہچاننا مشکل لگ رہا ہے۔ لیکن اسٹیج پر دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ اچھی تعداد میں لوگ ہیں۔‘‘

کیرالہ کے وائناڈ لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راہل گاندھی مختلف ریاستوں میں انتخابی تشہیر ختم کرنے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے اپنے انتخابی حلقہ وائناڈ میں مختلف تقاریب میں حصہ لینے کے لیے ریاستی دورہ پر ہیں۔ اپنے دورہ کے دوران انھوں نے وائناڈ میں خاتون کانگریس ریلی کا بھی افتتاح کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *