[]
بیت المقدس: فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس کی سخت حفاظت میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، جبکہ فلسطینی شہریوں کو وہاں پر نماز کی ادائی سے روک دیا گیا۔
خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ درجنوں آباد کاروں نے مراکشی گیٹ کی سمت سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز چکر لگائے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ کے تمام دروازوں پر اپنے فوجی اقدامات سخت کر دیے۔
فلسطینی شہریوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا اور بہت سے فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر ایک ایسی وقت میں دھاوے بولے جا رہے ہیں دوسری طرف غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی حماس کے خلاف خوفانک جنگ جاری ہے جب کہ غرب اردن اور یروشلم میں بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔