[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران کے حوالے یورپی پارلیمنٹ میں پیش ہونے والی قرارداد کو بعض ممالک کی جانب سے ایران کے بارے منفی رویے کی عکاس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کی قرارداد ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت اور ایران کی طاقت کے سامنے یورپی یونین کی بوکھلاہٹ کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا ایران کے خلاف بعض دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا بعض ممالک کی 40 سال سے عادت رہی ہے۔ ان ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کے نعرے لگانا ان کے دامن پر لگے سیاہ داغ کو مٹا نہیں سکتے ہیں۔
کنعانی نے مزید کہا کہ یورپی ممالک سمیت پوری دنیا کے عوام کو غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں پتہ چل گیا ہے اسی لئے سڑکوں پر نکل کر صہیونی حکومت جنایت سے روکنے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والی یورپی پارلیمنٹ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے نظریں چرا رہی ہے البتہ دنیا اس دوغلی پالیسی کو بخوبی مشاہدہ کررہی ہے۔
انہوں نے قرارداد پیش کرنے والوں کو نصیحت کی کہ ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ باہمی تعاون اور احترام پر مبنی تعلقات کی پالیسی اختیار کریں۔