ہند۔آسٹریلیا کے درمیان کل ورلڈکپ 2023 کا فائنل

[]

احمدآباد: ونڈے ورلڈکپ 2023 کا فائنل میاچ کل ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم تیسری مرتبہ جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم چھٹی مرتبہ عالمی چمپئن بننے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیمیں اس وقت شاندار فارم میں ہیں ایسے میں شائقین کرکٹ کو دنیا کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان کل ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتاہے۔ روہت کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کینگرو ٹیم بھی مسلسل 8 میچ جیت کر بھرپور فارم میں ہے۔ اس وجہ سے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ 19 نومبر کی شام کو کس ٹیم کے نام ورلڈ چمپئن کا خطاب دیا جائے گا۔ کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ 2023 میں پلیئنگ الیون کے ساتھ زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے۔

ہاردک کے باہر ہونے کے بعد روہت نے ہر میچ میں ان ہی گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان مار لیاہے۔ تاہم ہندوستانی کپتان آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں ماسٹر اسٹروک کھیلنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو روہت ٹائٹل میچ میں پلیئنگ الیون میں آر اشون کو موقع دے سکتے ہیں۔ یہ میاچ جس وکٹ پر میچ کھیلا جانا ہے اس سے اسپن گیند بازوں کو کافی مدد ملنے کی امید ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ احمد آباد اور آسٹریلیا کے خلاف اشون کا ریکارڈ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ اگر اشون پلیئنگ الیون میں داخل ہوتے ہیں تو محمد سراج کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ فائنل جیسے بڑے میچ میں بھی اشون کا تجربہ روہت کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اشون کو بھی نیٹ میں بھرپور پریکٹس کرتے دیکھا گیاہے۔

اس کے علاوہ سراج کی کارکردگی بھی گزشتہ چند میچوں میں کچھ خاص نہیں رہی ہے۔ تاہم ہندوستان کے بیٹنگ آرڈر میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ روہت شرما اور شبمن گل ٹیم کو شاندار آغاز دلانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر کوہلی نے اپنا کام بہت اچھے طریقے سے مکمل کیاہے۔ شریاس ایئر اور کے ایل راہول کی عمدہ فارم ٹیم انڈیا کیلئے سودمند ثابت ہو رہی ہے۔

تاہم ٹائٹل میچ میں ٹیم سوریہ کمار یادو سے بڑی اننگز کی امید ضرور رکھے گی۔ ادھر دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم بھی شاندار فام میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل کے میاچ کیلئے آسٹریلیا مارنس لبوشین کی جگہ کیمرون گرین یا مارکس اسٹاونس کو پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتی ہے۔

میاچ کل دوپہر 2 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس اہم مقابلہ کیلئے ٹیم انڈیا کا پلیئنگ الیون اس طرح ہوسکتاہے۔ روہت شرما، شبمن گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، رویندر جڈیجہ، سوریہ کمار یادو، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، محمد سراج/ اشون۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *