صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان روانہ ہوں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل بروز منگل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ پاکستانی حکام کے ساتھ باہمی مشاورت اور اہم علاقائی و دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ایوان صدر کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی نے اعلان کیا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان روانہ ہوں گے۔

اس دورے کے اہم نکات میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں پر اظہارِ تشکر، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مشاورت کے عمل کا تسلسل، باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال اور سابقہ اقتصادی معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ اور ان کی پیگیری شامل ہیں۔

صدر پزشکیان کا یہ دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *