زہریلا کھانا! سپول میں ’شراد‘ کی دعوت کھا کر 150 سے زیادہ لوگ ہوئے بیمار، دال میں ملی مردہ چھپکلی

واقعہ کے بعد اہل خانہ اور گاؤں والوں نے تمام متاثرہ افراد کو سب ڈویژنل اسپتال پہنچایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی صورتحال کا جائزہ لینے اسپتال پہنچ گئی۔ تروینی گنج کے بی ڈی او ابھینو بھارتی نے بھی اسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کا حال معلوم کیا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اندردیو یادو نے بتایا کہ دال میں ایک مردہ چھپکلی ملنے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ اسپتال میں 150 سے زائد مریض، جن میں سے بیشتر بچے ہیں، زیر علاج ہیں۔ تمام مریض خطرے سے باہر ہیں۔ انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کو مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *