
حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے خبردار کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کل سے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وکارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کل پیر کے روز عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
منگل کے روز عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال اور راجنا سرسلہ اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ریاست کے تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
چهارشنبہ کے روز عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد اور سنگاریڈی اضلاع میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں اور متعلقہ اضلاع کے لئے یلو الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

