
این سی پی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی بیٹی اور پارٹی سربراہ شرد پوار کی نواسی ریوتی سولے ہفتہ کے روز ناگپور کے صنعت کار سارنگ لکھانی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
شادی کی تقریب میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی، صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کرناٹک کے چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار اور پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس سے قبل سنگیت کی تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس بھی شریک ہوئے تھے۔

