اسرائیل لبنان میں امن و استحکام کی بحاری نہیں چاہتا، لبنانی فوج

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے کفررمان پر اسرائیلی حملے کے دوران فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ملک میں شہداء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ فوج کے مطابق یہ حملے لبنان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پیش کیے جانے والے ہر ممکن حل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔

ادھر لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ نبطیہ کے علاقے عریصالیم پر اسرائیلی حملے میں کم از کم چار افراد شہید ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں وسیع پیمانے پر حملوں کے بعد آج بھی مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔

اسی سلسلے میں الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں واقع قصبوں کفررمان، شوکین اور کفر جوز کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *