
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمان کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق پر عمل درآمد میں امریکی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن اب بھی ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔
ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورتِ حال کا تسلسل امریکا کے لیے بھاری قیمت کا باعث بنے گا، جس کا پہلا مرحلہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی پر ایران کی جانب سے ایک دانشمندانہ اور بھرپور جواب ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں اور اپنے حقوق کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی خلاف ورزی کی مکمل ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی اور اس کے نتائج بھی واشنگٹن کو بھگتنا ہوں گے۔
